0
Monday 23 May 2016 17:23

چودھری شجاعت کی سراج الحق سے ملاقات، حکومت کیخلاف مشترکہ جدوجہد پر اتفاق

چودھری شجاعت کی سراج الحق سے ملاقات، حکومت کیخلاف مشترکہ جدوجہد پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت ٹی او آرز کے معاملہ سنجیدہ رویے کا مظاہرہ نہیں کر رہی۔ جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے کہا کہ پاکستان مشکل سے دوچار ہے اور ملک معاشی اعتبار سے کمزور ہو رہا ہے۔ چودھری شجاعت حسین کی سربراہی میں مسلم لیگ (ق) کے وفد نے منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ملاقات کی جس دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ جماعت اسلامی سے ہمارا بہت پرانا رشتہ ہے، سراج الحق سے ملاقات میں کرپشن کے خلاف، پانامہ لیکس اور ٹی او آرز سمیت مختلف امور پر تبادل خیال کیا گیا۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ منصورہ آنے پر چودھری برداران کی پوری ٹیم کا مشکور ہوں جنہوں نے مطیع الرحمان کی شہادت پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا، بنگلہ دیش میں جن کو پھانسی کی سزا دی گئی ان کا واحد جرم پاکستان سے محبت ہے اور بنگلہ دیش بھارت کو خوش کرنے کیلئے ایسا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بدامنی ہے، بیروزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے اور بے یقینی کی سی کیفیت ہے جبکہ پانامہ لیکس ایک اور مصیبت بن گئی ہے۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ بیوروکریسی کو دیکھ لیں،ان کے پاس نوٹوں کے انبار ہیں اور کرپشن میں ایک سیکرٹری ملوث نہیں بلکہ پورا سسٹم خراب ہے جبکہ پاکستان کے عوام غریب سے غریب تر ہو رہے ہیں اور اب تو کسانوں نے بھی چوراہوں پر دھرنے دینے شروع کر دیئے ہیں۔ پانامہ لیکس کے معاملے پر کمیشن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حکومت شور شرابے میں معاملے کو دبانے کی کوشش نہ کرے، کمیشن صرف تحقیق کر سکتا ہے اور کچھ نہیں کیونکہ ماضی کے کمشن کی رپورٹ کے بارے میں آج تک لوگوں کو نہیں پتا۔
خبر کا کوڈ : 540474
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش