0
Monday 23 May 2016 22:25

ڈاکٹر عاصم کی کروڑوں کی جائیداد منجمد کرنے کا فیصلہ

ڈاکٹر عاصم کی کروڑوں کی جائیداد منجمد کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ نیب سندھ نے ڈاکٹر عاصم کی کروڑوں کی جائیداد منجمد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے نیب نے سندھ حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ ڈاکٹر عاصم کی جانب سے جائیداد بیٹے کے نام منتقلی کی کوشش پر کیا، نیب نے اس حوالے سے سندھ حکومت کو خط بھی لکھ دیا ہے، جبکہ ڈاکٹر عاصم کی جائیداد کی تفصیلات ڈپٹی کمشنر جنوبی کو بھی بھیج دی گئی ہیں۔ ڈاکٹر عاصم کی جائیداد منجمد کرنے کا فیصلہ 462 ارب روپے کی کرپشن کے کیس میں کیا گیا، ڈاکٹر عاصم کیس کے فیصلے تک جائیداد فروخت یا کسی کے نام منتقل نہیں کر سکیں گے۔ نیب ضلع کورنگی میں واقع 23 ایکڑ زرعی زمین بھی منجمد کرنا چاہتی ہے، ڈاکٹر عاصم کے نام پر مختلف فلیٹس، پلاٹس اور دکانیں ہیں، ضلع جنوبی میں ڈاکٹر عاصم کی کروڑوں روپے مالیت کی جائیداد ہے۔
خبر کا کوڈ : 540545
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش