QR CodeQR Code

شیعہ کلنگ پیج اور جعفریہ پریس نے شیعہ ٹارگٹ کلنگز پر خاموشی سادھ لی

24 May 2016 13:04

اسلام ٹائمز: فیس بک کے ایک صارف کے مطابق شیعہ کلنگ کا پیج دراصل ایک لسانی جماعت کے میڈیا ونگ کے زیر اثر کام کر رہا ہے، جب تک اس جماعت کی طرف سے اس پیج کے ایڈمن کو اجازت نہ ملے، اس پیج سے کوئی خبر نہیں چلائی جاتی۔


اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر مکتب اہل بیت سے تعلق رکھنے والے افراد کی ٹارگٹ کلنگ پر لوگوں میں آگاہی پہنچانے والے شیعہ کلنگ کے پیج نے حالیہ بھوک ہڑتالی کیمپ اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر پراسرار خاموشی اختیار کرلی ہے۔ کراچی سے چلنے والے اس پر پیج پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جا رہی ہے، فیس بک کے ایک صارف کے مطابق شیعہ کلنگ کا پیج دراصل ایک لسانی جماعت کے میڈیا ونگ کے زیر اثر کام کر رہا ہے، جب تک اس جماعت کی طرف سے اس پیج کے ایڈمن کو اجازت نہ ملے اس پیچ سے کوئی خبر نہیں چلائی جاتی۔ ایک اور صارف کے مطابق تیرہ مئی سے علامہ ناصر عباس کی فرقہ وارانہ دہشتگردی کے خلاف بھوک ہڑتال جاری ہے لیکن اس پیج سے ایک بھی خبر حتی تصویر تک نشر نہیں کی گئی، لیکن جیسے ہی ایم کیو ایم کے وفد نے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کیا تو اس پیج نے وہ خبر ضرور چلائی، جس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ پیج ایم کیو ایم کے میڈیا سیل کے زیر اثر کام کر رہا ہے یا اس پیج کو ایم کیو ایم ہی چلاتی ہے۔ دوسری جانب جعفریہ پریس نے بھی نے بھوک ہڑتالی کیمپ اور شیعہ ٹارگٹ کلنگ واقعات پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 540555

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/540555/شیعہ-کلنگ-پیج-اور-جعفریہ-پریس-نے-ٹارگٹ-کلنگز-پر-خاموشی-سادھ-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org