0
Tuesday 24 May 2016 09:30

اسکردو روڈ پر کام تین چار ماہ میں شرو ع ہوگا، حاجی فدا ناشاد

اسکردو روڈ پر کام تین چار ماہ میں شرو ع ہوگا، حاجی فدا ناشاد
اسلام ٹائمز۔ سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان حاجی فدا محمد ناشاد نے کہا ہے کہ اسکردو روڈ کا ٹینڈر 17 جون کو ہوگا اور اس پر کام آئندہ تین سے چار ماہ میں شروع ہوگ۔ ٹینڈر میں 11 کمنپیاں دلچسپی لے رہی ہیں۔ ایف ڈبلیو او بھی ان 6 کمپنیوں میں شامل ہے، ٹینڈر میں اپنی کمپنیوں میں مقابلہ ہوگا۔ ایک مقامی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسکردو روڈ کا ٹینڈر بہت پہلے ہونا تھا تاہم بعض تکنیکی وجوہات کی بناء پر ٹینڈر ملتوی ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے 16 مارچ 2016ء کو روڈ کا ٹینڈر طلب کیا گیا تھا تاہم بعد میں اعتراض اٹھایا گیا کہ ٹینڈر کا اشتہار صرف ملکی اخبارات میں شائع کیا گیا ہے لہٰذا اس وقت تک ٹینڈر نہیں کرایا جاسکتا جب تک اس کا اشتہار غیر ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پڑھے جانے والے اخبارات میں شائع نہیں کیا جاتا۔ اس طرح ٹینڈر کا اشتہار متعدد بین الاقوامی اخبارات اور جرائد میں شائع کیا گیا، تاہم ٹینڈر پر کسی قسم کا کوئی اعتراض نہ اٹھایا جا سکا۔ انہوں نے کہا کہ روڈ کا ٹینڈر 23 مئی کو ہونا تھا پھر بعض وجوہات آڑے آگئیں اور 17 جون تک ملتوی کیا گیا۔ اب امید ہے کہ 17 جون کو روڈ کا ٹینڈر ہوگا، پھر آئندہ مالی سال تک روڈ کی تعمیر شروع کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسکردو روڈ کا تخمینہ 22 ارب 15 کروڑ روپے لگایا گیا ہے اور جو کمپنی روڈ بنائے گی وہ 85 فیصد سرمایہ لگا کر کام کرے گی پھر بعد میں حکومت اس کمپنی کو پے منٹ کرے گی۔ حکومت کمپنی کو صرف 15 فیصد ادائیگی کرے گی مذکورہ کمپنی 156 کلو میٹر تک کی سڑک بنانے کی پابند ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عالم برج سے کچورا پل تک 156 کلو میٹر ہے کچورا پل سے اسکردو شہر تک سڑک پی ڈبلیو ڈی بنائے گی۔
خبر کا کوڈ : 540601
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش