0
Tuesday 24 May 2016 11:34

الیکشن جیت کر لولی لنگڑی حکومت نہیں بنائیں گے، راجہ فاروق

الیکشن جیت کر لولی لنگڑی حکومت نہیں بنائیں گے، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے صدر راجہ فاروق خان نے کہا ہے کہ شب برات جیسی مقدس رات میں مظفرآباد میں ممبران اسمبلی کی بولیاں لگیں، مصر کا بازار سجا، عوام کے ووٹوں سے منتخب ممبران کروڑوں روپے میں بکے، ایسے لوگ خاک کشمیر کی نمائندگی کریں گے۔ پیپلز پارٹی فراڈیوں کا ٹولہ ہے، بلاول اور عمران کشمیر میں کرپشن کرپشن کا ووایلا کرنے سے پہلے کشمیر میں اپنی جماعتوں کی کرپشن کا حساب دیں۔ چوہدری مجید اپنے وزراء کو روکیں کہ وہ وزیراعظم پاکستان کے خلاف بیان بازی نہ کریں اگر ہم نے زبان کھولی تو مجید اینڈ کمپنی منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گی۔ الیکشن جیت کر لولی لنگڑی حکومت نہیں بنائیں گے، اس سے بہتر ہے اپوزیشن میں بیٹھیں۔ جون کے پہلے ہفتہ میں میاں نوازشریف مظفرآباد آئیں گے اور جلسہ سے خطاب کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) حلقہ چھ کے زیراہتمام کھن بانڈی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ میں مسلم کانفرنس آزادکشمیر کے ممبران مجلس عاملہ ایازعباسی، بشیر عباسی، صدر پی پی حلقہ چھ راجہ امتیاز ایڈووکیٹ، صدر پی پی لیبربیورو ونگ ضلع ہٹیاں بالا اظہر خان کیانی، وسیم عباسی تحصیل جنرل سیکرٹری مظفرآباد پی پی و دیگر نے اپنے خاندان، برادری، عزیز و اقارب سمیت پی پی، ایم سی سے مستعفی ہو کر مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ جلسہ عام سے امیدوار اسمبلی حلقہ نمبر چھ ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر، ممبر اسمبلی افتخار گیلانی، ڈاکٹر محمد عارف، فرید خان، مریم کشمیری، عجائب ہمدانی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 540640
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش