QR CodeQR Code

ملک بھر کے اضلاع کی تعلیمی رینکنگ جاری، اسلام آباد اول درجے پر

24 May 2016 18:47

اسلام ٹائمز: غیر سرکاری تنظیم الف اعلان نے ملک بھر کے اضلاع کی تعلیمی رینکنگ جاری کی ہے، جس میں اسلام آباد سرفہرست ہے، جبکہ سندھ تعلیمی حوالے سے آخری درجے پر موجود ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے مختلف اضلاع میں تعلیم کی کیا صورت حال ہے، اس بارے میں غیر سرکاری تنظیم الف اعلان نے ایک فہرست جاری کردی ہے۔ الف اعلان کی جانب سے جاری فہرست میں ملک بھر کے اضلاع کی تعلیمی رینکنگ میں اسلام آباد سرفہرست ہے۔ رینکنگ میں چکوال دوسرے، کوٹلی تیسرے اور گجرات چوتھے نمبر پر ہے، جبکہ اس فہرست میں پیرس سمجھا جانے والا لاہور 22 ویں درجے پر ہے، جو کہ حیران کن ہے۔ صوبوں کی رینکنگ میں بلوچستان تیسرے، پنجاب دوسرے، وفاق پہلے جبکہ گلگت بلتستان چوتھے، خیبر پختونخوا پانچویں نمبر ہے۔ اس فہرست کے مطابق سائیں کا سندھ تعلیمی درجے میں آخری نمبر پر موجود ہے۔


خبر کا کوڈ: 540786

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/540786/ملک-بھر-کے-اضلاع-کی-تعلیمی-رینکنگ-جاری-اسلام-ا-باد-اول-درجے-پر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org