0
Wednesday 25 May 2016 07:45

اپنی زندگی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کر رکھی ہے، چوہدری مجید

اپنی زندگی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کر رکھی ہے، چوہدری مجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ میں نے اپنی زندگی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کر رکھی ہے۔ عوام سے کبھی بھی معاوضے کا طلبگار نہیں رہا، سیاست شروع کرنے سے قبل پسماندہ اور بے سہارا عوام کی دادرسی کرتا رہا، غریب اور پسماندہ عوام کی ترقی و خوشحالی کا خواب مجھے سیاست میں لایا اور اقتدار میں آ کر خوابوں کو تعبیر دی۔ بلاول بھٹو زرداری آزادکشمیر میں عوام کے لیے حکومت سندھ کی طرف سے میگاپراجیکٹس کا اعلان کریں گے۔ مصنوعی بیساکھیوں اور منفی عناصر کا گٹھ جوڑ مجھے معاشی خوشحالی اور عوام کی ترقی کے ایجنڈے سے ڈی ٹریک نہیں کر سکتا۔ وہ یہاں سہار گرلز انٹر کالج کی افتتاحی اور کنیلی کے مقام پر گرلز انٹرکالج کی اپ گریڈیشن کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں ڈویژنل ڈائریکٹر کالجز انجم افشاں نقوی سمیت سیاسی سماجی شخصیات موجود تھیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام ہماری طاقت ہیں، انتخابات میں پیپلزپارٹی کلین سویپ کرتے ہوئے دوبارہ حکومت بنائے گی اور شہداء گڑھی خدابخش کے ادھورے مشن کی تکمیل کر کے رہے گی۔ شہداء گڑھی خدابخش نے عوام کے حقوق کے لیے آمریت سے ٹکر لی۔ بعد ازاں وزیراعظم نے یہاں سہار کے مقام پر واٹرسپلائی سکیم کا افتتاح کیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ راجہ طاہر خالق نے مقامی آبادی کو پانی کی فراہمی کے حوالے سے وزیراعظم آزادکشمیر کو بریفنگ دی۔
خبر کا کوڈ : 540864
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش