0
Wednesday 25 May 2016 10:26

پشاور میں فائرنگ سے 3 ایف سی اہلکار جاں بحق

پشاور میں فائرنگ سے 3 ایف سی اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے 3 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز عباس مجید مروت کے مطابق پشاور کے علاقے رنگ روڈ پر ایف سی کی سنگل کیبن گاڑی کو پتنگ چوک کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ زخمی اہلکاروں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں عسکریت پسندوں کی جانب سے سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا جاتا رہتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 540885
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش