0
Wednesday 25 May 2016 22:36

مختلف میگا پراجیکٹس میں 215 ارب کی بچت پنجاب حکومت کا تاریخی کارنا مہ ہے، ڈاکٹر نادیہ عزیز

مختلف میگا پراجیکٹس میں 215 ارب کی بچت پنجاب حکومت کا تاریخی کارنا مہ ہے، ڈاکٹر نادیہ عزیز
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن سرگودہا کی رہنما اور ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے اپنے 3 سالہ دور حکومت میں میاں برادران کی قیادت میں میرٹ اور شفافیت کی نئی مثالیں قائم کی ہیں۔ سرگودہا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ایم ایل این کی رکن صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ مختلف میگا پراجیکٹس میں 215 ارب کی بچت پنجاب حکومت کا تاریخی کارنامہ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے گڈگورننس سے قومی وسائل کو نہایت دیانتداری سے استعمال کرتے ہوئے اپنے کارکردگی کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کا مورال بلند کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 540891
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش