0
Wednesday 25 May 2016 17:40

مجلس وحدت مسلمین کا ملتان میں بھوک ہڑتالی کیمپ گیارویں روز بھی جاری، شہداء کی یاد میں شمعیں روشن

مجلس وحدت مسلمین کا ملتان میں بھوک ہڑتالی کیمپ گیارویں روز بھی جاری، شہداء کی یاد میں شمعیں روشن
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کی ملک میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور بے بنیاد مقدمات کے خلاف ملتان پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال جاری، کیمپ میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی، مولانا ہادی حسین، مولانا مظہر عباس صادقی، مولانا غلام جعفرانصاری اور دیگر نے شرکت کی۔ کیمپ کے شرکاء نے نماز مغربین کے بعد شہداء ملت جعفریہ کی یاد میں ملتان پریس کلب کے سامنے شمعیں روشن کیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کا رخ دہشت گرد قوتوں سے ہٹا کر پرامن شہریوں کی طرف موڑنا ضرب عضب کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کی کوشش ہے۔ملک کے ہر مظلوم طبقے کو یہ امید تھی کہ نیشنل ایکشن پلان عام شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں بھرپور کردار ادا کرے گا لیکن اسے انتقامی کاروائیوں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ ہماری جدوجہد مظلوم کی حمایت میں ہے چاہے وہ مظلوم سکھ ہو، کافر ہو، عیسائی ہو یا کسی بھی مکتبہ فکر سے اس کا تعلق ہو۔ انہوں نے کہا کہ خرم ذکی ایک جرات مند محب وطن تھا۔ اس سے تکفیری قوتوں نے جینے کا حق چھین لیا ہے۔ ہم اس کی قانونی جنگ لڑیں گے اور اس کے خاندان کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ علامہ اقتدارنقوی نے اس موقع پر پارلیمینٹرین سے مطالبہ کیا کہ ملت تشیع کی ٹارگٹ کلنگ کے معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھایا جائے۔ اس موقع پر اُنہوں نے ملتان کے سیاسی فرعونوں کو للکارتے ہوئے کہا کہ کل جب الیکشن کے دن تھے تو ہماری منتیں کرتے تھے آج جب ہمیں ملک میں شہید کیا جا رہا ہے ہمارے حق میں آواز اُٹھانا بھی گوارا نہیں کرتے۔ آئندہ الیکشن میں ان سیاسی فرعونوں کو اُن کی اوقات یاد کرائیں گے۔ یاد رہے کہ مجلس وحدت مسلمین نے ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کو سپورٹ کیا تھا اور اُنہیں کامیابی سے ہمکنار کرایا تھا۔
خبر کا کوڈ : 541051
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش