0
Thursday 26 May 2016 13:20

ایس یو سی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ کیخلاف نکالی جانیوالی احتجاجی ریلی کی مذمت اور لاتعلقی ظاہر کردی

ایس یو سی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ کیخلاف نکالی جانیوالی احتجاجی ریلی کی مذمت اور لاتعلقی ظاہر کردی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ کیخلاف مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے نکالی جانے والی احتجاجی ریلی کی ناصرف مذمت کر دی ہے بلکہ اس سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔ مقامی اخبار ڈیرہ نیوز کے مطابق شیعہ علماء کونسل کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری ہیبت اللہ صدیقی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار کو نام نہاد ناکام ریلی تھلہ روشن چراغ سے نکالی گئی, جس کا شیعہ علماء کونسل سے کوئی تعلق یا واسطہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسے احتجاج کی مذمت کرتے ہیں جس سے فرقہ واریت کی بو آئے، شیعہ علماء کونسل نے ہمیشہ امن کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان احتجاجات کی وجہ سے نقص امن کا مسئلہ بنا تو اس کی ذمہ داری ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او پر عائد ہوگی۔ انتظامیہ اس صورتحال پر کڑی نظر رکھے۔ یاد رہے کہ مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او نے خوف کی فضاء کو توڑتے ہوئے مظلوموں کی داد رسی کیلئے اتوار کو احتجاجی ریلی نکالی تھی، جس میں قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔ ایس یو سی کی مقامی قیادت کی جانب سے جاری اس بیان پر سوشل میڈیا پر بھی شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 541243
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش