0
Thursday 26 May 2016 14:39

نیویارک کی شیعہ کمیونٹی کا علامہ ناصر عباس کی حمایت میں بھوک ہڑتال کا اعلان

نیویارک کی شیعہ کمیونٹی کا علامہ ناصر عباس کی حمایت میں بھوک ہڑتال کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں اہل تشیع افراد کے قتل عام کیخلاف مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال 14ویں روز میں داخل ہوگئی ہے، ان سے اظہار یکجہتی اور قتل عام کی مذمت میں امریکہ کے شہر نیویارک میں بھی پاکستان قونصلیٹ کے سامنے جمعہ اور ہفتہ کو دو روزہ بھوک ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایک جاری بیان کے مطابق پاراچنار، ڈیرہ اسماعیل خان، پشاور اور کراچی میں اہل تشیع کے قتل عام اور نواز حکومت کی بےحسی کےخلاف نیویارک میں شیعہ کمیونٹی 27 اور 28 مئی کو بھوک ہڑتال کرے گی۔ بھوک ہڑتال کا مقصد علامہ ناصر عباس سے مکمل اظہار یکجہتی کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 541253
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش