0
Thursday 26 May 2016 14:10

پشاور، سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، 95 افراد گرفتار

پشاور، سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، 95 افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کرکے مختلف علاقوں سے 95 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار شدگان میں بڑی تعداد افغان شہریوں کی ہے۔ جنہیں تفتیش کی غرض سے مختلف مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران سربند، حیات آباد اور فقیر آباد کے علاقوں سے 20 افغان باشندوں سمیت 95 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 دستی بم، 4 پستول اور 2 رائفلیں بھی برآمد کی گئی ہیں تاہم مشتبہ افراد سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانیوں کو تفتیش کیلئے سکیورٹی فورسز نے الگ مقام پر منتقل کیا ہے، جبکہ دیگر افراد سے متعلقہ تھانوں میں تفتیش جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 541258
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش