0
Thursday 26 May 2016 14:52

جو حکومت مظلوم کو انصاف نہ دلا سکے، ضعیف و کمزور ہے، آیت اللہ العظمیٰ سید علوی گرگانی

جو حکومت مظلوم کو انصاف نہ دلا سکے، ضعیف و کمزور ہے، آیت اللہ العظمیٰ سید علوی گرگانی
اسلام ٹائمز۔ آیت اللہ العظمیٰ سید محمد علی علوی گرگانی نے کہا ہے کہ ہر ملک میں ایسے مذاہب بھی ہیں جو اقلیت میں ہیں، لیکن اکثر ممالک میں یہ اقلیتی لوگ سکون کے ساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں۔ ایران میں بھی مختلف مذاہب کے لوگ بستے ہیں۔ بہائی، یہودی اور دیگر مذاہب کے لوگ بھی یہاں امن و سکون کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔ اگر حکومت ان کو امن و سکون کے ساتھ زندگی بسر کرنے کا حق نہ دے سکے تو وہ حکومت ضعیف اور کمزور حکومت سمجھی جائے گی۔ پاکستان ایک انتہائی اہم ملک ہے، ایک زمانہ تھا کہ پاکستا ن میں امن و امان تھا۔ شیعہ اور سنی انتہائی بھائی چارگی اور یکجان پر کر زندگی گزارتے تھے۔ ان چند دہائیوں میں سپاہ صحابہ کے وجود میں آنے کے بعد امن و امان کو تہہ بالا کر دیا گیا۔ آپ دیکھ رہے ہیں کہ سعودی عرب کا رول پوری دنیا میں اسرائیل کے ساتھ دوستانہ ہے اور اس نے اسرائیل کے ساتھ مسلمانوں کو سرکوب کرنے کا معاہد ہ کر رکھا ہے۔ پاکستان کے لوگ انتہائی دیندار اور دانش مند ہیں، حدیث قدسی میں ارشاد خداوندی ہے کہ میں مظلوم کا حق چھیننے والوں سے خود انتقام لوں گا۔ ظلم کی تین اقسام ہیں، ایک خدا کے ساتھ شریک ٹھہرانا جس کی معافی نہیں ہوگی۔ دوسرا ظلم وہ ہے جو توبہ سے بخش دیا جائے گا۔ تیسرا ظلم جو بخشا نہیں جائے گا جب تک مظلوم کو حق پلٹا نہ دیا جائے۔ پاکستان کا وزیر اعظم مسلمان ہے، جو قیامت پر اعتقاد رکھتا ہے، وزیراعظم کی ذمہ داری ہے کہ مظلوموں کو انصاف دلائے اور دہشت گردوں کو قرار واقعی سزا دے۔ کیا منیٰ میں شہید ہونے والوں کا پاکستانی حکومت نے سعودی عرب سے سوال کیا ؟ کتنی قیمتی جانیں چلی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 541273
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش