QR CodeQR Code

ملتان، مجلس وحدت مسلمین کا بھوک ہڑتالی کیمپ 12ہویں روز میں داخل، پی ٹی آئی کے رہنمائوں کی شرکت

26 May 2016 17:39

اسلام ٹائمز: پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی حاجی جاوید اختر انصاری نے مجلس وحدت مسلمین کے کیمپ کا دورہ کیا، اور اُن کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم مجلس وحدت مسلمین کے مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیراہتمام شیعہ ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی، بےبنیاد مقدمات کے خلاف بھوک ہڑتالی کیمپ بارہویں روز بھی ملتان پریس کلب کے سامنے لگایا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی حاجی جاوید اختر انصاری نے مجلس وحدت مسلمین کے کیمپ کا دورہ کیا اور اُن کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے حاجی جاوید اختر کا کہنا تھا، ہم مجلس وحدت مسلمین کے مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو ہم بھی ان کے ساتھ بھوک ہڑتال میں بیٹھ جائیں گے۔ ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے حاجی جاوید اختر انصاری کا شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 541309

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/541309/ملتان-مجلس-وحدت-مسلمین-کا-بھوک-ہڑتالی-کیمپ-12ہویں-روز-میں-داخل-پی-ٹی-آئی-کے-رہنمائوں-کی-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org