0
Thursday 26 May 2016 20:42

کراچی میں شیعہ و سنی کو مارنے والا ایک ہی آدمی ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی میں شیعہ و سنی کو مارنے والا ایک ہی آدمی ہے، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی کو بہت لوٹ لیا اور کھا لیا، لیکن اب ہم اسے لٹنے نہیں دیں گے، اور اگر شہر کی لوٹ کھسوٹ بند نہ ہوئی، تو عید کے بعد اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی میں چن چن کر ڈاکٹرز کا قتل کا گیا، شہر میں چن چن کر پروفیشنلز افراد کو قتل کیا جا رہا ہے، کراچی میں شیعہ کو بھی مارنے والا ایک آدمی ہے، سنی کو بھی مارنے والا ایک آدمی ہے، مہاجر، پٹھان، پنجابی و دیگر قومیتوں کو بھی مارنے والا ایک ہی آدمی ہے، جسے لاشیں چاہیئے، جو کراچی کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے، پاکستان کی شہہ رگ حیات کو تباہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی منی پاکستان نہیں بلکہ پورا پاکستان ہے، اس کی خدمت پورے ملک کی خدمت ہے، ہم اپنے شہر کو لٹتا نہیں دیکھ سکتے، اب ہم ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھیں گے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ حکومت وقت سن لے کہ اب اس شہر کے وارث آگئے ہیں، ہم کراچی کے وارث ہیں، شہر میں تباہی اور بربادی کا راستہ روکیں گے، کراچی کو بہت لوٹ لیا اور کھا لیا، اب ہم اسے لٹنے نہیں دیں گے، اگر کراچی کی لوٹ کھسوٹ بند نہ ہوئی، تو عید کے بعد اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ پاک سرزمین پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ اپنے دور میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لئے 50 مشینیں، جبکہ عباسی شہید اسپتال میں 38 وینٹی لیٹر مشینیں لگائی تھیں اور آج وہاں دوا تک نہیں ملتی، پورے شہر کے سسٹم کو تباہ کردیا گیا ہے اور کوئی آواز اٹھانے والا نہیں، تعلیم کے حوالے سے یہ شہر پہلے نمبر پر ہوتا تھا، لیکن اب نہ تعلیم ہے اور نہ ہی کوئی طبی سہولیات ہیں۔
خبر کا کوڈ : 541340
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش