0
Thursday 26 May 2016 21:09

گلگت میں غیرقانونی طور پر سرحد پار کرنے کی کوشش میں مسلح چینی باشندہ گرفتار

گلگت میں غیرقانونی طور پر سرحد پار کرنے کی کوشش میں مسلح چینی باشندہ گرفتار
اسلام ٹائمز۔ گلگت میں غیرقانونی طور پر سرحد پار کرنے کی کوشش کے دوران مسلح چینی باشندے کو پولیس نے گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت سوست تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلگت پولیس کے ترجمان، مبارک جان کے مطابق چینی باشندہ جیانکیو وانگ ( wang jianqiu) پاسپورٹ نمبر E48997648 خنجراب کے راستے غیرقانونی طور پر سرحد پار کر کے چین جانے کی کوشش کر رہا تھا، جس پر پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ملزم سے 9 ایم ایم پستول چار عدد، 200 گولیاں، دو عدد کمپاس اور نقشہ بھی برآمد ہوا ہے، ملزم کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت سوست تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کے لیے گلگت منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق چینی باشندہ 13 مئی کو پاکستان آیا تھا اور واپسی پر اسلحہ لیکر غیرقانونی طور پر اپنے وطن میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کر لیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 541343
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش