0
Friday 27 May 2016 16:45

ڈی آئی خان، ایک احتجاجی ریلی کا اختتام پر دوسری ریلی کا اعلان

ڈی آئی خان، ایک احتجاجی ریلی کا اختتام پر دوسری ریلی کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلی نکالی گئی ہے۔ جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ نماز جمعہ کے بعد کوٹلی امام حسین (ع) جو کہ ڈیرہ میں تشیع کا مرکز ہے سے موٹرسائیکل ریلی امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ایس یو سی کی حمایت سے نکالی گئی۔ ریلی کے شرکا نے جھنڈے اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔ احتجاجی ریلی علامہ راجہ ناصر عباس کے احتجاجی کیمپ سے اظہار یکجہتی میں نکالی گئی جو کہ ملک بھر میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ ریلی مختلف شاہراوں سے گزرتی ہوئی حیدری چوک پر قائم احتجاجی کیمپ پر اختتام پذیر ہوئی۔ جہاں پر اعلان کیا گیا کہ کل شام پانچ امام بارگاہ تھلہ لال شاہ گردیزی سے بھی شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جائیگی۔

واضح رہے کہ جشن نوروز کے اگلے روز شہید ہونے والی سید رضی الحسن شاہ ایڈووکیٹ اسی امام بارگاہ کے متولی تھے، جن کے قاتل تاحال گرفتار نہیں ہوسکے۔ ریلی کے شرکا نے مطالبہ کیا کہ ڈیرہ میں اہل تشیع کے تحفظ کیلئے حکومت مناسب اقدامات کرے اور ٹارگٹ کلنگ کے سانحات میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلی کی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 541425
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش