0
Friday 27 May 2016 18:35

ولی محمد کا پاسپورٹ بنانیوالے نادرا اہلکار کا نام ای سی ایل میں شامل

ولی محمد کا پاسپورٹ بنانیوالے نادرا اہلکار کا نام ای سی ایل میں شامل
اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان کے امیر کو شناختی کارڈ بنانے میں مدد فراہم کرنے والے نادرا اہلکار رفعت کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے۔ نادرا اہلکار رفعت نے طالبان کے امیر ملا اختر منصور کو ولی محمد کے نام سے شناختی کارڈ جاری کیا۔ رفعت نے ولی محمد کی دوسری بیوی کا شناختی کارڈ بنانے میں بھی مدد کی تھی، جبکہ نادرا اہلکار کراچی اور کوئٹہ میں رہائش پذیر رہا ہے لیکن ولی محمد کے روپ میں اختر منصور کی ہلاکت کا معاملہ سامنے آنے پر رفعت روپوش ہوگیا ہے۔ کچھ دیر قبل وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6 مہینوں میں تمام افراد کے شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کی جائے گی۔ جعلی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کے حامل افراد کو 7 سال قید جبکہ ایسے شناختی کارڈز اور پاسپورٹس کے حصول کیلئے مدد کرنے والے سرکاری ملازمین کو 14 سال قید کی سزا دی جائے گی۔ نادرا کے 26 ڈائریکٹر جنرلز میں سے 16 ہٹا دیئے اور اب صرف 10 ڈی جیز کام کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 541438
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش