QR CodeQR Code

جھنگ، بم دھماکے میں بچہ جاں بحق، تخریب کاری کا سامان برآمد

27 May 2016 19:00

اسلام ٹائمز: پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو دھماکہ خیز مواد دریا کنارے سے ملا تھا جسے وہ کھلونا سمجھ کر گھر اٹھا لایا، مگر بارودی مواد راستے میں ہی پھٹ گیا جس کے نتیجے میں بچہ موقع پرہی دم توڑ گیا، شہریوں نے واقعہ کو پولیس کی غفلت قرار دیدیا۔


اسلام ٹائمز۔ دریا کنارے بچے کو ملنے والا بم کھیل کھیل میں پھٹ گیا۔ بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ جھنگ میں قادر آباد کے علاقے میں دھماکے نے ایک معصوم بچے کی جان لے لی ہے، جس کے خلاف اہل علاقہ مشتعل ہوگئے اور انتظایہ کے خلاف نعرہ بازی شروع کردی۔ جھنگ کے نواحی علاقے قادر آباد میں دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا جس کی زد میں آکر بچہ جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو دھماکہ خیز مواد دریا کنارے سے ملا تھا، جسے وہ کھلونا سمجھ کر اٹھا لایا اور راستے میں ہی پھٹ گیا جس کے نتیجے میں بچہ موقع پرہی دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور سکیورٹی اداروں نے بم ڈسپوزل سکواڈ کی مدد سے علاقے کی تلاشی لے تو انہیں دریا کنارے سے دستی بم، ڈیٹو نیٹربرآمد ہوئے جسے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 541441

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/541441/جھنگ-بم-دھماکے-میں-بچہ-جاں-بحق-تخریب-کاری-کا-سامان-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org