0
Saturday 28 May 2016 03:39

علامہ محمد امین شہیدی نے نئی جماعت بنانے سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کر دی

علامہ محمد امین شہیدی نے نئی جماعت بنانے سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کر دی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شوریٰ عالی کے رکن علامہ محمد امین شہیدی نے ان خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے کہ وہ کوئی نئی جماعت بنا رہے ہیں، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کے سننے میں آیا ہے کہ ایسی خبریں پاکستان میں زیرگردش ہیں کہ شائد وہ کوئی نئی جماعت بنا رہے ہیں، اسی لئے ملک سے باہر ہیں اور دھرنے میں شریک نہیں، انہوں نے کہا کہ اس طرح کی خبریں کسی دشمن نے اڑائی ہوں گی جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، علامہ محمد امین شہیدی کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کو کسی نئی جماعت کی ضرورت نہیں بلکہ خدمت کی ضرورت ہے، قومی سطح پر دو مقتدر پارٹیاں موجود ہیں اور ہر جماعت اپنی بساط کے مطابق کام کر رہی ہے۔ اللہ تعالٰی دونوں جماعتوں کو ضرورت اور وقت کے تقاضوں کے مطابق کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ انہوں نے بےبنیاد خبریں پھیلانے والوں کی ہدایت کیلئے دعا بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 541505
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش