QR CodeQR Code

آواران، سکیورٹی فورسز کے قافلے پر بم حملہ، 2 اہلکار جاں بحق، 3 زخمی

28 May 2016 16:33

اسلام ٹائمز: جھاو کے علاقے میں سے سکیورٹی فورسز کا قافلہ گزر رہا تھا کہ سڑک کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا، دھماکے میں دو سکیورٹی اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں، جبکہ 3 زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جن میں سے ایک کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے آوران میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر بم حملہ کیا گیا ہے۔ جس کی زد میں آکر دو اہلکار جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ ایک زخمی اہلکار کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ایف سی ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ آواران کے علاقے جھاو میں فورسز کے قافلے کے قریب دھماکہ کیا گیا، جس کی زد میں آکر دو اہلکار شہید ہو گئے۔ واقعے میں ایف سی کے 3 جوان زخمی بھی ہوئے، جنہیں ابتدائی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قافلہ آواران کے علاقے سے گزر رہا تھا کہ نامعلوم شرپسندوں نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہوئے تاہم ملزمان کی تلاش کا کام جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 541706

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/541706/ا-واران-سکیورٹی-فورسز-کے-قافلے-پر-بم-حملہ-2-اہلکار-جاں-بحق-3-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org