QR CodeQR Code

کراچی میں رینجرز چوکیوں پر کریکر حملے کرنیوالے 3 متحدہ کارکنان گرفتار

28 May 2016 21:55

اسلام ٹائمز: ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں سید احسن سلیمان عرف ایس پی، عبید اور اسد شامل ہیں، ملزمان نے رینجرز چوکیوں پر کریکر حملوں کا اعتراف کر لیا ہے، جبکہ رینجرز پر حملوں کیلئے چھ رکنی گروہ بھی تشکیل دیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ رینجرز نے کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں سید احسن سلیمان عرف ایس پی، عبید اور اسد شامل ہیں، جبکہ دہشتگردوں کا تعلق ایم کیو ایم کے عسکری ونگ سے ہے۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان نے رینجرز چوکیوں پر کریکر حملوں کا اعتراف کر لیا ہے، جبکہ رینجرز پر حملوں کیلئے چھ رکنی گروہ بھی تشکیل دیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 541775

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/541775/کراچی-میں-رینجرز-چوکیوں-پر-کریکر-حملے-کرنیوالے-3-متحدہ-کارکنان-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org