QR CodeQR Code

دفاع پاکستان کونسل کو دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ

29 May 2016 17:47

اسلام ٹائمز: اہم اجلاس کل پیر کے روز اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت مولانا سمیع الحق کریں گے جبکہ اجلاس میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق، انس نورانی، سینیٹر ساجد میر، حافظ سعید سمیت دیگر مذہبی جماعتوں کے ذمہ دار شریک ہوں گے۔ اجلاس میں امریکہ اور بھارت کے جارحانہ عزائم اور ڈرون حملوں پر پر غور کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ دفاع پاکستان کونسل کو دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، بحالی کے سلسلہ میں اہم اجلاس کل (پیر) کے روز مولانا سمیع الحق کی صدارت میں منعقد ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر مذہبی جماعتوں کے پلیٹ فارم دفاع پاکستان کونسل کو دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے اہم اجلاس کل پیر کے روز اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت مولانا سمیع الحق کریں گے جبکہ اجلاس میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق، انس نورانی، سینیٹر ساجد میر، حافظ سعید سمیت دیگر مذہبی جماعتوں کے ذمہ دار شریک ہوں گے۔ اجلاس میں امریکہ اور بھارت کے جارحانہ عزائم اور ڈرون حملوں پر پر غور کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 541959

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/541959/دفاع-پاکستان-کونسل-کو-دوبارہ-فعال-کرنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org