0
Sunday 29 May 2016 21:45

نواز حکومت میں دہشتگردوں کے حمایتی اور پاکستان کو نقصان پہنچانے والے لوگ بھی موجود ہیں، مشیر اطلاعات سندھ

نواز حکومت میں دہشتگردوں کے حمایتی اور پاکستان کو نقصان پہنچانے والے لوگ بھی موجود ہیں، مشیر اطلاعات سندھ
اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نواز حکومت کی پالیسیاں عوام دوست نہیں تو ان کا بجٹ کیسے عوام دوست ہو سکتا ہے، اس لئے عوام کو حکومت سے اچھائی کی کوئی امید نہیں اور نہ ہی رکھنی چاہئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشیراطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ بجلی کے حوالے سے نواز حکومت کا رویہ تعصبانہ ہے، عابد شیر علی وزیراعظم کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں مصروف ہیں، ملک کے بڑے صوبے کیلئے پالیسیاں کچھ اور ہیں، اور دوسرے صوبوں کیلئے کچھ اور، سندھ کو شدید گرمی میں بجلی سے محروم رکھا جا رہا ہے، وفاقی حکومت حیسکو کی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے۔ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف بہترین شخصیت کے مالک ہیں، لیکن نااہل مشیروں کے کہنے پر سیاسی غلطیاں کرتے ہیں۔

مولا بخش چانڈو نے کہا کہ حکومت میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں، جو دہشتگردوں کے حمایتی ہیں، اور پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، وفاقی حکومت سے اچھے کام کی امید نہیں، آنے والا بجٹ عوام دشمن بجٹ ہوگا، کیونکہ جب (ن) لیگ کی پالیسیاں عوام دوست نہیں، تو ان کا بجٹ عوام دوست کیسے ہو سکتا ہے، کسان پیکج ہو یا کوئی اور منصوبہ مخصوص لوگوں کو ہی فائدہ حاصل ہوتا ہے، عوام کو نواز حکومت سے اچھائی کی کوئی امید نہیں اور نہ ہی ایسی امید رکھنی چاہئے۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف کی صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں، اگر وہ نواز شریف کی عیادت کیلئے جائیں، تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں، مولانا فضل الرحمان سیاسی معجزات دکھاتے رہتے ہیں، لیکن اس وقت صورتحال میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں، نواز شریف سے سیاسی اتحاد ممکن نہیں، اگر وزیراعظم کی غیر موجودگی میں چوہدری نثار وزیراعظم بن جائیں، تو بھی پیپلز پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔
خبر کا کوڈ : 542006
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش