QR CodeQR Code

مانسہرہ، دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، دہشتگرد بارودی مواد سمیت گرفتار

30 May 2016 02:08

اسلام ٹائمز: آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق فورسز نے کریبائی اور چرانگڈہ کے علاقے میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس میں 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جب کہ آپریشن میں 20 کلو دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا جو پریشرککرمیں نصب کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے مانسہرہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 20 کلو دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مانسہرہ میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، ترجمان کے مطابق فورسز نے کریبائی اور چرانگڈہ کے علاقے میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس میں 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جب کہ آپریشن میں 20 کلو دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا جو پریشرککرمیں نصب کیا گیا تھا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران راکٹ، دستی بم، کلاشنکوف اور پستولیں بھی برآمد کی گئیں۔


خبر کا کوڈ: 542014

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/542014/مانسہرہ-دہشتگردی-کا-منصوبہ-ناکام-دہشتگرد-بارودی-مواد-سمیت-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org