0
Monday 30 May 2016 11:58

شیعہ سنی اتحاد ایران کی اہم ترین پالیسی ہے، اس حوالے سے کئے جانیوالے ہر اقدام کی حمایت کرتے ہیں، ڈاکٹر ولایتی

شیعہ سنی اتحاد ایران کی اہم ترین پالیسی ہے، اس حوالے سے کئے جانیوالے ہر اقدام کی حمایت کرتے ہیں، ڈاکٹر ولایتی
اسلام ٹائمز۔ انٹرنیشنل امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر اور ایران کے اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے شیعہ سنی اتحاد کو ایران کی اہم ترین پالیسی قرار دیا ہے۔ تہران میں انڈونیشیا کے اہلسنت علمائے کرام کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مسلمانوں کے درمیان اتحاد کے لئے کئے جانے والے ہر اقدام کی حمایت کرتا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر نے مسلم ممالک میں تکفیریوں کی سرگرمیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سامراجی طاقتوں کے مفادات کی تکمیل اور مسلمانوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی غرض سے تکفیری دہشت گرد گروہوں کی تقویت کی جا رہی ہے۔ انہوں نے انڈونیشیا میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف انجام پانے والے بعض اقدامات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خوش قسمتی سے انڈونیشیا کے عوام نے اس مشکل پر غلبہ پا لیا ہے اور آج اس ملک میں تکفیری فتنہ کم ہوتا جا رہا ہے۔  ایران کے اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ علی اکبر ولایتی نے مختلف پروگراموں میں مشارکت کے لئے انڈونیشیا کے سنی علمائے کرام کی ایران آمد کو شیعہ سنی اتحاد کا عملی نمونہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ایران اور انڈونیشیا عالم اسلام کے دو بڑے ملکوں کی حثیت سے مسلمانوں کے درمیان اتحاد کے قیام میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 542210
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش