QR CodeQR Code

چیئرمین نیب کا اشتہاری و مفرور ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

30 May 2016 22:37

اسلام ٹائمز: کراچی میں چیئرمین نیب کی زیر صدارت نیب سندھ کے اعلیٰ افسران کا ایک اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایف بی آر اور نادرا سے معلومات حاصل کی جائیں گی، جبکہ ملزمان کی جائیدادوں کا بھی سراغ لگایا جائے، اور جائیداد کا پتہ لگانے کیلئے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ سے مدد لی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے نیب کے مقدمات میں اشتہاری و مفرور ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں چیئرمین نیب کی زیر صدارت نیب سندھ کے اعلیٰ افسران کا ایک اجلاس ہوا، جس میں بتایا گیا کہ کراچی میں نیب کے مقدمات میں 207 اشتہاری اور 55 ملزمان مفرور ہیں، جس پر چیئرمین نیب نے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے فوری گرفتاری کے احکامات دیئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایف بی آر اور نادرا سے معلومات حاصل کی جائیں گی، جبکہ ملزمان کی جائیدادوں کا بھی سراغ لگایا جائے، اور جائیداد کا پتہ لگانے کیلئے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ سے مدد لی جائے گی۔ اجلاس میں ایف بی آر کے سابق چیئرمینوں کے کیسز پر بھی بریفنگ دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 542280

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/542280/چیئرمین-نیب-کا-اشتہاری-مفرور-ملزمان-کے-خلاف-کریک-ڈاو-ن-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org