0
Tuesday 31 May 2016 14:46

سرگودھا کے قریب مڈ رانجھا میں پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو ہلاک

سرگودھا کے قریب مڈ رانجھا میں پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو ہلاک
اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب اور موٹر وے کے کنارے مڈ رانجھا کوٹ مومن روڈ پر 7 ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق ایک شہری کی کال پر پولیس موقع پر پہنچی، جس پر ڈاکوؤں سے مقابلہ ہو گیا، مقابلے کے نتیجہ میں 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے، جبکہ 3 فرار ہو گئے۔ مارے جانے والوں میں اللہ یار، اسد وقاص، بلال احمد اور بابر علی شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک چاروں ڈاکو اشتہاری تھے، جبکہ بابر علی اور اسد ریڈ بک میں شامل تھے۔ دونوں کے سر کی قیمت بیس بیس لاکھ مقررتھی۔ پولیس فرار ڈاکوؤں کا تعاقب کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 542328
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش