QR CodeQR Code

ملک بھر میں روزہ اور عید ایک ہی دن کرنے کیلئے پشاور میں اجلاس

31 May 2016 16:59

اسلام ٹائمز: خیبرپختونخوا زونل کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر حافظ عبدالغفور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شکوہ کیا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی زونل کمیٹی سے رابطہ نہیں کرتی، زونل کمیٹی کو شہادتیں موصول ہوتی ہیں لیکن مرکزی کمیٹی ہمیں نظر انداز کر دیتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے ملک بھر میں ایک ہی دن روزہ اور عید سے متعلق کوششیں شروع کر دی ہیں اور اس ضمن میں مفتی پوپلزئی سے ملاقات کے بعد اہم اجلاس کی صدارت بھی کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور میں ہونے والے اجلاس میں مفتی پوپلزئی اور زونل کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر حافظ عبدالغفور سمیت دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔ خیبر پختونخوا زونل کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر حافظ عبدالغفور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شکوہ کیا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی زونل کمیٹی سے رابطہ نہیں کرتی، زونل کمیٹی کو شہادتیں موصول ہوتی ہیں، لیکن مرکزی کمیٹی ہمیں نظر انداز کر دیتی ہے۔ اجلاس میں شریک مفتی شہاب الدین نے کہا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں ممبران کی بات نہیں سنی جاتی، تین مرتبہ اتفاق رائے کیلئے سفارشات دیں مگر ان پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ ملک بھر میں ایک ہی دن روزہ اور عید کیلئے شرعی اصولوں پر اتفاق ہو سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے تمام معاملات کو اپنی نگرانی میں حل کرانے اور ملک بھر میں ایک ہی دن روزہ اور عید کرانے کے عزم کا اعادہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 542469

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/542469/ملک-بھر-میں-روزہ-اور-عید-ایک-ہی-دن-کرنے-کیلئے-پشاور-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org