QR CodeQR Code

ضمنی انتخابات، سندھ کے 3 حلقوں میں رینجرز اور فوج تعینات ہوگی

31 May 2016 18:59

اسلام ٹائمز: تینوں حلقوں میں کراچی کے دو اور نوشہرو فیروز کا ایک حلقہ شامل ہے، پی ایس 106، پی ایس 117 کراچی اور پی ایس 22 نوشہرو فیروز میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ 2 جون کو ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے سندھ کے تین حلقوں میں ضمنی انتخابات کے دوران رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تینوں حلقوں میں ضمنی انتخابات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے رینجرز تعینات کرنے کی درخواست منظور کرلی۔ تینوں حلقوں میں کراچی کے دو اور نوشہرو فیروز کا ایک حلقہ شامل ہے۔ پی ایس 106، پی ایس 117 کراچی اور پی ایس 22 نوشہرو فیروز میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ 2 جون کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق تینوں حلقوں پولنگ والے روز رینجرز اور فوج تعینات ہوگی۔ رینجرز پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر تعینات کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 542507

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/542507/ضمنی-انتخابات-سندھ-کے-3-حلقوں-میں-رینجرز-اور-فوج-تعینات-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org