QR CodeQR Code

اختیار ملے یا نہ ملے، عوامی خدمت کرتے رہیں گے، وسیم اختر

31 May 2016 22:45

اسلام ٹائمز: مختلف یوسیز کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز سے خطاب میں نامزد میئر کراچی نے کہا کہ صوبائی حکومت کراچی کے منتخب نمائندوں کو اختیارات نہ دے کر کراچی کے عوام کے ووٹوں کی توہین کررہی ہے، ہم عوامی خدمت ہر قسم کے نامساعد حالات میں جاری رکھیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے نامزد میئر کراچی وسیم اختر اور نامزد ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ کی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کی مختلف یوسیز کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز سے ملاقات ہوئی جس میں موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نامزد میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن ہوئے چھ ماہ کا عرصہ گزرچکا ہے اور پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کراچی کے بلدیاتی اداروں کونہ اختیارات دے رہی ہے اور نہ انہیں وسائل دیئے جارہے ہیں تاکہ عوام کی خدمت کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کراچی کے منتخب نمائندوں کو اختیارات نہ دے کر کراچی کے عوام کے ووٹوں کی توہین کررہی ہے، ہم عوامی خدمت ہر قسم کے نامساعد حالات میں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں فوری طور پر مردم شماری کرائی جائے تاکہ کراچی اور ملک کی صحیح آبادی معلوم کی جاسکے۔


خبر کا کوڈ: 542554

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/542554/اختیار-ملے-یا-نہ-عوامی-خدمت-کرتے-رہیں-گے-وسیم-اختر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org