QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کی محمد رضا اور مولانا سہیل شیرازی پر مشتمل دو رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل

31 May 2016 22:59

اسلام ٹائمز: صوبائی شوریٰ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نئے صوبائی سیکریٹری جنرل کا انتخاب فل وقت موخر کیا جائے، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کی صوبائی کابینہ کو تحلیل کرکے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو آئندہ چار مہینوں میں صوبے بھر میں تنظیمی ڈھانچے کی مضبوطی اور سیٹ اپ کے قیام کیلئے اپنے فرائض انجام دی گی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس کوئٹہ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی سید مہدی عابدی نے کی، جبکہ صوبے بھر کے مختلف اضلاع سے اراکین شوریٰ سمیت مرکزی سیکریٹری آئمہ جمعہ فورم علامہ ہاشم موسوی، سابق سیکریٹری جنرل بلوچستان علامہ مقصود ڈومکی اور رکن بلوچستان اسمبلی و صوبائی سیکریٹری سیاسیات آغا رضا نے خصوصی شرکت کی، موجودہ حالات اور تنظیمی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ نئے صوبائی سیکریٹری جنرل کا انتخاب فل وقت موخر کیا جائے، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کی صوبائی کابینہ کو تحلیل کرکے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو آئندہ چار مہینوں میں صوبے بھر میں تنظیمی ڈھانچے کی مضبوطی اور سیٹ اپ کے قیام کیلئے اپنے فرائض انجام دی گی اور مقررہ مدت کے اختتام پر بلوچستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا، حالیہ کمیٹی کے سربراہ ایم پی اے آغا رضا اور معاون علامہ سہیل اکبر منتخب ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 542562

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/542562/ایم-ڈبلیو-بلوچستان-کی-محمد-رضا-اور-مولانا-سہیل-شیرازی-پر-مشتمل-دو-رکنی-ا-رگنائزنگ-کمیٹی-تشکیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org