QR CodeQR Code

صوفیا، صالحین اور اولیا ئے کرام نے محبت کے ذریعے غیر مسلموں کے دلوں کو مسخر کیا، مولانا محمد عبدالحق بندیالوی

1 Jun 2016 09:08

اسلام ٹائمز: جوہرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ مظہریہ امدادیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ فرقہ وارانہ کشیدگی اُمت کے وجود کیلئے زہر قاتل ہے، صوفیاء، صالحین اور اولیا کا راستہ محبت کا راستہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ مظہریہ امدادیہ کے سربراہ مولانا محمد عبدالحق بندیالوی نے جوہرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ﷲ کی رضا کے حصول کیلئے کام کرنے کا جذبہ مفقود ہو گیا ہے، حصولِ علم کا مقصد بھی دنیاوی آسائشوں کو اپنے قبضے میں لانا رہ گیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ میرے والد گرامی، حضرت مولانا یار محمد بندیالوی تحریک پاکستان کے نامور قائد راہنما تھے، اُنھوں نے جس انداز میں محنت کی اور محبت کیساتھ ہمیں علم دین پڑھایا، تعلیم و تربیت کا اہتمام کیا اب اُس کا کوئی تصور بھی باقی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ کشیدگی اُمت کے وجود کیلئے زہر قاتل ہے، صوفیاء، صالحین اور اولیاء کا راستہ محبت کا راستہ ہے اور اُنھوں نے محبت کے ذریعے سے غیر مسلموں کے دلوں کو مسخر کیا۔


خبر کا کوڈ: 542591

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/542591/صوفیا-صالحین-اور-اولیا-ئے-کرام-نے-محبت-کے-ذریعے-غیر-مسلموں-دلوں-کو-مسخر-کیا-مولانا-محمد-عبدالحق-بندیالوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org