QR CodeQR Code

مجوزہ عالمی ادبی کانفرنس میں کلام اقبال کو دینی مدارس کے نصاب میں شامل کرنے کی تجویز

2 Jun 2016 09:14

اسلام ٹائمز: جامعہ اسلامیہ امدادیہ فیصل آباد میں’’اقبالؒ ،شاعر انسانیت ‘‘ کے موضوع پر ایک تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں مولانا مجاہد الحسینی، مولانا محمد زاہد، ڈاکٹر محمد سعد صدیقی، ڈاکٹر زاہد اشرف و دیگر بھی شریک تھے۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی رابطہ ادب اسلامی کے زیر اہتمام جامعہ اسلامیہ امدادیہ فیصل آباد میں’’اقبالؒ ،شاعر انسانیت ‘‘ کے موضوع پر ایک تقریب منعقد ہوئی۔ جس کا مقصد اکتوبر 2016ء میں ہونے والی عالمی ادبی کانفرنس کی عملی تیاری اور اس میں شریک ہونے والے مقالات کی ترتیب کا لائحہ عمل مرتب کرنا تھا۔ تفصیلات کے مطابق تقریب میں مولانا مجاہد الحسینی، مولانا محمد زاہد، ڈاکٹر محمد سعد صدیقی، ڈاکٹر زاہد اشرف و دیگر بھی شریک تھے۔ اس موقع پر کلام اقبال کو دینی مدارس کے نصاب میں لازمی شامل کرنے، اس پر اصل روح کے مطابق عمل کرنے اور ان کی فکر اور سوچ کو اپنانے کے لیے مزید کوششیں کرنے پر اتفاق کا اظہار کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 542592

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/542592/مجوزہ-عالمی-ادبی-کانفرنس-میں-کلام-اقبال-کو-دینی-مدارس-کے-نصاب-شامل-کرنے-کی-تجویز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org