0
Wednesday 1 Jun 2016 09:28

دھاندلی کی پیداوار موجودہ حکومت کا 3 سالہ دور اقتدار ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دور کہلائے گا، فیصل جاوید گھمن

دھاندلی کی پیداوار موجودہ حکومت کا 3 سالہ دور اقتدار ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دور کہلائے گا، فیصل جاوید گھمن
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سرگودہا کے رہنما چوہدری فیصل جاوید گھمن نے کہا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں نے عوام کا جینا دوبھر کر ڈالا ہے۔ سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ داخلہ و خارجہ پا لیسیاں ناکام، لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے وعدے بھی پو رے نہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی، کرپشن، کرائم ریٹ میں اضافے کے باعث ہر شہری پریشان ہے، غربت اور بے روزگاری کے باعث نوجوان خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھاندلی کی پیداوار موجودہ حکومت کا 3 سالہ دور اقتدار ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دور کہلائے گا۔
خبر کا کوڈ : 542593
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش