0
Wednesday 1 Jun 2016 18:39

جمعہ کو کشمیر بھر میں احتجاج اور سیاہ جھنڈے لہرائے جائیں، مزاحمتی خیمہ کی اپیل

جمعہ کو کشمیر بھر میں احتجاج اور سیاہ جھنڈے لہرائے جائیں، مزاحمتی خیمہ کی اپیل
اسلام ٹائمز۔ سینک و پنڈت کالونیوں، نئی صنعتی پالیسی، جموی مسلمانوں کو زچ کرنے اور مزاحمتی قائدین کا قافیہ حیات تنگ کرنے کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل کے دوسرے مرحلہ کے تحت حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں اور لبریشن فرنٹ نے جمعہ کو کشمیر بھر میں نماز جمعہ کے بعد بھرپور احتجاجی مظاہرے کرنے اور ہر جگہ سیاہ جھنڈے لہرا کر احتجاج بلند کرنے کی اپیل کی ہے۔ حریت کانفرنس (گ)، حریت کانفرنس (م) اور لبریشن فرنٹ کے مطابق مشترکہ مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ پنڈتوں کے نام پراسرائیلی طرز کی علیحدہ کالونیاں ہوں کہ سینک کالونیوں کا قیام، ایسٹ انڈیا کمپنی طرز پر انڈسٹرئل پالیسی کو لاگو کرنا ہو کہ خطہ جموں میں مسلمانوں کو زچ کرنا سبھی معاملات براہ راست کشمیریوں کی بقاء سے منسلک ہیں اور اس پر کوئی کشمیری چپ نہیں بیٹھ سکتا، پھر جب حکمران کشمیریوں کے قومی و ملی مفادات کی رکھوالی کرنے کے لئے احتجاج کرنے والوں پر جیلوں اور تھانوں کے دروازے کھول دیں، رنر جگموہن کی وضع کردہ کبوتر و بلی کہاوت گھڑ کر کو مسلمانوں کو قاتل گردانتے پھریں تو کوئی کیسے اور کیونکر چپ بیٹھے رہ سکتا ہے۔ حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین نے کہا کہ یہ کشمیری قوم کے لیے ”کرو یا مرو“ جیسی صورتحال ہے اور اس کو نظرانداز کرنے کے وہ کسی بھی طور متحمل نہیں ہوسکتے ہیں۔ دریں اثناء محمد یاسین ملک نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ مزاحمتی قائدین کی جانب سے کشمیری دشمن منصوبوں کے خلاف مشتہر پرامن احتجاجی پروگراموں کو ہر ہر سطح پر کامیاب بنائیں تاکہ کسی کو بھی ہماری قومی و ملی زندگی کے ساتھ کھلواڑ کرنے اور ہماری شناخت کو مٹانے کی جرات نہ ہو۔
خبر کا کوڈ : 542663
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش