0
Wednesday 1 Jun 2016 20:09

جموں و کشمیر ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کے حق خودارادیت کا مسئلہ ہے، علی گیلانی

جموں و کشمیر ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کے حق خودارادیت کا مسئلہ ہے، علی گیلانی
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں منعقدہ انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعے حریت کانفرنس (گ) کے سربراہ سید علی شاہ گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت گذشتہ 69 برسوں سے مقبوضہ ریاست پر بندوق کے زور پر قابض ہے اس نے ہماری زمین اپنی فوجی طاقت کے بل بوتے پر غصب کر رکھی ہے۔ گزرے 69 برسوں میں 6 لاکھ لوگ شہید ہو چکے ہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں گمنام قبریں آج بھی وادی کے طول و عرض میں بربریت کے نشان کے طور پر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی تحریک کا موازنہ اس وقت دنیا میں صرف فلسطین سے کیا جا سکتا ہے جہاں اسرائیلی جارحیت اپنی پوری وحشت کے ساتھ فلسطینیوں کے حقوق سلب کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ عزم کیا ہے کہ جب تک آخری کشمیری سر زمین کشمیر پر زندہ ہے بھارتی قابض فوج کے خلاف اپنی جدو جہد ہر سطح پر جاری رکھیں گے۔ سید علی شاہ گیلانی نے کہا کہ ہم عالمی دنیا پاکستان اور بھارت کو یہ بات باور کراتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر پاک بھارت سرحدی تنازعہ نہیں یہ ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کے پیدائشی حق حق خود ارادیت کا سوال ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپیل کرتے ہیں کہ پاکستانی حکومت مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی جنرل کونسل میں بھرپور طریقہ سے اٹھائے۔ دنیا بھر میں موجود پاکستانی سفارتخانے متحرک ہو کر کشمیر کے مسئلہ پر عالمی برادری کو آگاہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 542717
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش