0
Wednesday 1 Jun 2016 20:10

قومی اسمبلی کے تین سال پورے ہونے پر ارکان کی حاضری کی رپورٹ جاری

قومی اسمبلی کے تین سال پورے ہونے پر ارکان کی حاضری کی رپورٹ جاری
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کے تین سال پورے ہونے پر ارکان کی حاضری کی رپورٹ جاری کر دی گئی، غیرحاضر اراکین میں پیپلز پارٹی کے علی محمد مہر پہلے، تحریک انصاف کے چیئرمین دوسرے نمبر پر رہے، غیرحاضریوں میں وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کا نمبر پانچواں رہا۔ غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق تین سال میں قومی اسمبلی کے 32 سیشن اور 289 اجلاس ہوئے، سب سے زیادہ حاضری قائد ایوان کے انتخاب کے وقت رہی، وزیراعظم کے انتخاب کے وقت ایوان میں 318 ارکان موجود تھے۔ پہلے سیشن کے بعد ارکان اسمبلی کی حاضریوں میں کمی ہونا شروع ہو گئی، تین سال کے دوران پیپلز پارٹی کے علی محمد خان مہر نے صرف 9 اجلاسوں میں شرکت کرکے غیر حاضریوں کا ریکارڈ قائم کر دیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان غیرحاضر ارکان میں دوسرے نمبر پر رہے، کپتان نے 289 میں سے صرف 18 اجلاسوں میں شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز 22، آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور 26، وزیر اعظم نواز شریف 39، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی 40، اور سابق وزیراعظم ظفر اللہ جمالی نے 47 اجلاسوں کو رونق بخشی۔ سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے امیر حیدر ہوتی 51، سابق اسپیکر فہمیدہ مرزا 55، رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار 56 اور امیر جے یو آئی فے مولانا فضل الرحمن صرف 67 اجلاسوں میں شریک ہوئے۔ سب سے زیادہ حاضری والے اراکین قومی اسمبلی میں جے یو آئی کی عالیہ کامران سرفہرست رہیں، جنہوں نے 285 اجلاسوں میں شرکت کی، حکمران جماعت کے چیف وہپ شیخ آفتاب نے سب سے زیادہ حاضری والے اراکین میں دوسرے نمبر پر رہے۔
خبر کا کوڈ : 542720
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش