0
Wednesday 1 Jun 2016 21:05

بجٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے فنڈز میں اضافہ کیا جائے، ایم کیو ایم

بجٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے فنڈز میں اضافہ کیا جائے، ایم کیو ایم
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اگر بلاواسطہ ٹیکس میں اضافہ کیا گیا تو اس کی سخت مخالفت کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے تیار کردہ شیڈو بجٹ پر بریفنگ دیتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے بجٹ تجاویز میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے وژن کو شامل کیا ہے، جس میں عوام کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، جبکہ میٹرو ٹرین اور میٹرو بس کے بجائے توانائی بحران پر پہلے قابو پانے پر زور دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اگر بلاواسطہ ٹیکس میں اضافہ کیا گیا، تو اس کی سخت مخالفت کی جائے گی، پرتعیش اشیا کی درآمد پر پابندی، کرپشن کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے غلط استعمال کے خلاف اقدامات اٹھائے جائیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ بجٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے فنڈز میں اضافہ کیا جائے، جبکہ بجٹ میں دیہی اور شہری علاقوں کے متوسط طبقے کو توجہ دینا ہوگی، ٹیکسوں کا نظام مساوی ہونا چاہیئے، کرپشن سے متعلق احتساب کا مؤثر نظام قائم کرنا ہوگا، اوور سیز پاکستانیوں کو نظر اندار کیا گیا تو ملک ترقی نہیں کر سکتا، غریب اور ورکنگ کلاس پر ٹیکس لگانے سے معیشت مضبوط نہیں ہوگی۔ متحدہ رہنما نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے سماجی ترقی میں اضافہ کرنا ہوگا، اور معیشت کی ترقی میں ہر ایک پاکستانی کو شامل ہونا چاہیے، کراچی معاشی ترقی میں انجن کی حیثیت رکھتا ہے، اس لئے اس شہر کو تمام قومی پالیسیوں میں شامل کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 542733
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش