0
Wednesday 1 Jun 2016 21:36

کراچی میں سندھ اسمبلی کی 2 نشستوں پر ضمنی الیکشن، تمام پولنگ اسٹیشن حساس قرار

کراچی میں سندھ اسمبلی کی 2 نشستوں پر ضمنی الیکشن، تمام پولنگ اسٹیشن حساس قرار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں دو جون کو سندھ اسمبلی کی دو نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سندھ اسمبلی کی دو نشستوں پی ایس 106 اور پی ایس 117 میں دو جون کو ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں، جس کیلئے الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے، جس کے مطابق ضمنی انتخابات کے دوران ضلع وسطی اور شرقی میں عام تعطیل ہوگی، تاہم وفاق کے ماتحت ادارے، بینکس اور نجی دفاتر معمول کے مطابق کھلے ہوں گے۔ دونوں حلقوں میں قائم تمام پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر پولیس کے علاوہ رینجرز کی بھی بھاری نفری تعینات ہوگی، جبکہ ہنگامی صورت حال میں فوج کو تیار رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

انتخابی عمل کو شفاف بنانے کیلئے رینجرز اور پریزائیڈنگ افسران کو میجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کئے جائیں گے، جو پولنگ کے عمل میں رخنہ ڈالنے اور امن و امان کی خرابی کے ذمہ داروں کو موقع پر ہی سزا دینے کے اہل ہوں گے۔ واضح رہے کہ 2013ء کے عام انتخابات میں پی ایس 106 اور پی ایس 117 سے ایم کیو ایم کے ڈاکٹر صغیر احمد اور افتخار عالم کامیاب ہوئے تھے، تاہم دونوں افراد نے مصطفیٰ کمال کی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 542739
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش