0
Thursday 2 Jun 2016 15:34

پشاور، جھنڈا لگانے پر نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

پشاور، جھنڈا لگانے پر نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں جھنڈا لگانے پر دو سیاسی جماعتوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تین افراد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے ہیں، مرنے والوں میں باپ اور بیٹا بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں پارٹی پرچم لگانے پر مسلح تصادم کے نتیجے میں دونوں جانب سے 3 کارکن جاں بحق ہوئے۔ مرنے والوں میں باپ اور بیٹا بھی شامل ہیں، جن کی شناخت نثار اور طلحہ کے ناموں سے ہوئی ہے، جن کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ ایک گھر پر پارٹی پرچم لگانے پر ہوئی، جس پر محالفین نے اعتراض اٹھایا اور جھنڈا اتارنے کیلئے مکینوں پر دباؤ ڈالا، تاہم انکار کرنے پر محالفین نے اسلحہ نکال لیا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں مسلم لیگ نواز کے 2 جبکہ پیپلز پارٹی کا ایک کارکن موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ راہگیر سمیت دو افراد زخمی ہیں، جنہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں، تاہم عینی شاہدین کی مدد سے ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 542901
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش