0
Thursday 2 Jun 2016 16:47

ڈاکٹر عاصم کیس، پولیس اور رینجرز پھر آمنے سامنے آگئے

ڈاکٹر عاصم کیس، پولیس اور رینجرز پھر آمنے سامنے آگئے
اسلام ٹائمز۔ ڈاکٹر عاصم کیس کے تفتیشی افسر کو ہٹانے کیلئے سندھ رینجرز نے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق تفتیشی افسر پر اداروں میں تنازع کھڑا ہوگیا، سندھ میں پولیس اور رینجرز پھر آمنے سامنے آگئے، ڈاکٹر عاصم کیس میں پولیس کے تفتیشی افسر کو کیس سے ہٹانے کیلئے رینجرز نے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ تفتیشی افسر ڈی ایس پی الطاف حسین نے ڈاکٹر عاصم کو رہا کرانے کی کوشش کی، یہی نہیں بلکہ ڈاکٹر عاصم کے اسپتال میں دہشت گردوں کے علاج کے 27 بلز ان کو دیئے گئے تھے، جو انہوں نے غائب کر دیئے۔ رینجرز نے صاف کہہ دیا، الطاف حسین کی موجودگی میں ڈاکٹر عاصم کا شفاف ٹرائل ممکن نہیں، رینجرز نے خط میں مطالبہ کر دیا کہ ملزمان کو فائدہ پہنچانے کی کوششیں کرنیوالے تفتیشی افسر کو ہٹایا جائے۔ اس سے پہلے رینجرز انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بھی تفتیشی افسر کیخلاف درخواست دے چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 542920
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش