QR CodeQR Code

کے الیکٹرک کا رمضان المبارک میں بھی لوڈشیڈنگ کم نہ کرنے کا اعلان

2 Jun 2016 17:59

اسلام ٹائمز: واضح رہے کہ شہر بھر میں کے الیکٹرک کی جانب سے طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، جبکہ بعض علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے، اس کے علاوہ تکنیکی خرابیوں کے باعث شہر میں گھنٹوں بجلی غائب رہنا بھی معمول بن گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کے الیکٹرک نے رمضان المبارک میں بھی کراچی بھر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے رمضان المبارک کے مہینے میں بھی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت رہائشی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم نہیں ہوگا۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ صنعتی صارفین کو بھی لوڈ شیڈنگ سے استثنا ختم کر دیا ہے، جس کے بعد صنعتوں کو بھی بجلی کی فراہمی تعطل کا شکار رہے گی۔ صنعتی صارفین نے کے الیکٹرک کے لوڈشیڈنگ کم نہ کرنے کے اعلان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ شہر بھر میں کے الیکٹرک کی جانب سے طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، جبکہ بعض علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے، اس کے علاوہ تکنیکی خرابیوں کے باعث شہر میں گھنٹوں بجلی غائب رہنا بھی معمول بن گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 542928

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/542928/کے-الیکٹرک-کا-رمضان-المبارک-میں-بھی-لوڈشیڈنگ-کم-نہ-کرنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org