0
Thursday 2 Jun 2016 18:43

اسلام امن اور محبت کا مذہب ہے، دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں، آقائے شہاب الدین

اسلام امن اور محبت کا مذہب ہے، دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں، آقائے شہاب الدین
اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ ایران کے ثقافتی قونصلر آقائے شہاب الدین دارائی نے کہا ہے کہ حضرت امام خمینی نے ساری عمر سورج کی طرح روشنی پھیلائی ان کی زندگی کا عام ترین حاصل انقلاب اسلامی کا تنا آور درخت ہے جس کے نام اور کام سے آج دنیا کی جابر قوتیں لرزہ براندام ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران ملتان میں حضرت امام خمینی کی 27ویں برسی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع ماہر تعلیم پروفیسر حمید رضا صدیقی، روزنامہ پاکستان کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر شوکت اشفاق، ڈاکٹر غضنفر مہدی، علامہ سید مجاہد عباس گردیزی، علامہ اقتدار حسین نقوی، مفتی غلام مصطفی رضوی، سیدہ زاہدہ خانم بخاری، سید راشد بخاری، نو ر لامین خاکوانی، عیسی کریمی، ثقلین نقوی، شوذب کاظمی سمیت دیگر نے بھی شرکت اور خطاب کیا۔ ایرانی ثقافتی قونصلر نے مزید کہا کہ دین اسلام امن محبت بھائی چارے کا مذہب ہے جس میں شدت پسندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ سوچی سمجھی سازش کے ذریعے سرزمین اسلام پر انتہاپسندی اور مذہبی تصادم کی آگ کو بھڑکایا گیا۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں اور عالمی قوتیں نے اس دہشت گردی کا راستہ روکنے کی کوئی کوشش نہیں کی جس کی وجہ سے آج عالم اسلام بے شمار مسائل کا شکار ہے جن کے چنگل سے نکلنا بے حد ضروری ہے۔ قبل ازیں سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام نے خظاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینی باطل قوتوں کے سامنے کلمہ حق بلند کیا اور اپنی ایمانی قوت سے ثابت کر دیا کہ فتح ہمیشہ حق کی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی ایران کے بعد ایران دنیا کے نقشہ پر ایک اسلامی قوت بن کے ابھرا اور آج وہ ایک تنا آور درخت بن چکا ہے۔ تمام عالم اسلام کے لئے دراصل اسلام ہی اہمیت کا حامل ہے، سب مسلمان سنی، شیعہ، حنفی، شافعی، مالکی اور حنبلی اس کی ذیلی شاخیں ہیں اور یہ ایسی نہریں ہیں جو ایک دریا سے پانی حاصل کرتی ہیں۔ اگر پانی کا اصل منبع خطرے سے دوچار ہو جائے تو تمام نہریں بھی خشک ہونے کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ ہمیں ان نہروں کی فکر میں پڑنے کے بجائے اصل منبع کی فکر کرنی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 542937
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش