QR CodeQR Code

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کا خون رنگ لائے گا اور متاثرین کو انصاف دلا کر رہیں گے، سلطان احمد قادری

3 Jun 2016 13:40

اسلام ٹائمز: سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منہاج القرآن کے رہنما کا کہنا تھا کہ تحریک منہاج القرآن سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور متاثرین کو انصاف کی فراہمی تک اپنا احتجاج جاری رکھے گی۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن سرگودہا کے ضلعی صدر چوھدری سلطان احمد قادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف دلا کر رہیں گے۔ تحریک منہاج القرآن سرگودھا کے صدر چوہدری سلطان احمد قادری نے 17 جون کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کی دوسری برسی ہے، لیکن انسانیت سوز واقعہ کے متاثرہ خاندانوں کو ابھی تک انصاف نہیں ملا۔ انکا کہنا تھا کہ تحریک منہاج القرآن سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور متاثرین کو انصاف کی فراہمی تک اپنا احتجاج جاری رکھے گی۔


خبر کا کوڈ: 543037

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/543037/سانحہ-ماڈل-ٹاو-ن-کے-شہدا-کا-خون-رنگ-لائے-گا-اور-متاثرین-کو-انصاف-دلا-کر-رہیں-گے-سلطان-احمد-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org