QR CodeQR Code

آصف زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی دبئی میں 7 گھنٹے طویل ملاقات

3 Jun 2016 19:27

اسلام ٹائمز: ملاقات میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور نے بھی شرکت کی، ملاقات میں بلدیاتی نظام کو آپریشنل بنانے اور سندھ کے انتطامی اور سیاسی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے دبئی میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے، جو کہ تقریبا 7گھنٹے تک جاری رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے قائم علی شاہ کی ملاقات میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں بلدیاتی نظام کو آپریشنل بنانے اور سندھ کے انتطامی اور سیاسی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی ہے۔ میٹنگ کا ایک اور دور آج بھی ہونے کا امکان ہے۔


خبر کا کوڈ: 543081

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/543081/آصف-زرداری-سے-وزیراعلی-سندھ-قائم-علی-شاہ-کی-دبئی-میں-7-گھنٹے-طویل-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org