0
Friday 3 Jun 2016 19:32

کراچی کے علاقے لیاری سے کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد گرفتار

کراچی کے علاقے لیاری سے کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے لیاری سے حساس اداروں نے کالعدم تنظیم کے تعلق رکھنے والے دو دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے لیاری آٹھ چوک پر ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران دو دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا، جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ گرفتار دہشتگرد بلوچستان سے فرار ہو کر لیاری میں روپوش تھے، جن کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان سے تفتیش جاری ہے، اور جلد انکے ساتھیوں کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔ دہشتگردوں کے مزید کئی ساتھی کراچی کے مختلف علاقوں میں روپوش ہو سکتے ہیں، جو دہشتگردی اور تحریب کاری کی کارروائیاں کر سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 543082
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش