QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، ناجائز اسلحہ کیخلاف پولیس کا سرچ آپریشن، 6 ملزم گرفتار

3 Jun 2016 22:59

اسلام ٹائمز: ایس ایچ او پروآ نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ چشمہ شوگر ملز کے قریبی علاقے اور جلیبی چوک پر ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم کے سلسلے میں کارروائیاں کرکے چھ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چھ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ ڈی پی او یاسر آفریدی کی ہدایت پر ایس ایچ او پروآ محمد سلیم نے پولیس نفری کے ہمراہ سٹرہ گرہ، چشمہ شوگر مل نمبر دو کے قریب اور جلیبی چوک پر ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائیوں کے دوران تین پستول تیس بور، ایک رپیٹر بارہ بور، ایک بندوق بارہ بور اور 52 کارتوس برآمد کرکے چھ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔


خبر کا کوڈ: 543098

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/543098/ڈی-آئی-خان-ناجائز-اسلحہ-کیخلاف-پولیس-کا-سرچ-آپریشن-6-ملزم-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org