QR CodeQR Code

مردان، اے این پی اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان مسلح تصادم، 4 افراد جاں بحق

3 Jun 2016 23:16

اسلام ٹائمز: پولیس ذرائع کے مطابق خان کوٹھے کلے میں پی ٹی آئی کونسلر کے گھر پر جلسہ کی تیاریاں جاری تھیں کہ اے این پی کے کارکنوں کے ساتھ تکرار کے بعد دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں پی ٹی آئی کونسلر مہمند، اسکا گن مین اور اے این پی کے دو کارکن موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ مردان میں اے این پی اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے مابین مسلح تصادم کے نتیجے میں تحصیل کونسلر سمیت 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے ہیں، پولیس نے فائرنگ کے شبہ میں 5 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ تھانہ پار ہوتی کے ایس ایچ او مراد خان کے مطابق خان کوٹھے کلے میں تحریک انصاف کے تحصیل کونسلر مہمند کے گھر جلسہ کی تیاریاں جاری تھیں کہ اس دوران جھنڈے اور بینرز لگانے پر اے این پی کے کارکنوں سے انکی تکرار ہوگئی اور بات فائرنگ تک جا پہنچی، دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں تحصیل کونسلر مہمند، اس کا گن مین اور اے این پی کے 2 کارکن موقع پر ہلاک جبکہ دونوں طرف سے 7 افراد زخمی ہوگئے، ڈی پی او مردان کے مطابق واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیر ے میں لیکر فائرنگ کے شبہ میں 5 افراد کو حراست میں لیا گیا، جبکہ جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس پہنچایا گیا ہے، جہاں سے 2 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 543100

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/543100/مردان-اے-این-پی-اور-ٹی-ا-ئی-کارکنوں-کے-درمیان-مسلح-تصادم-4-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org